اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈرز کے لئے دائر درخواست کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
ہائیکورٹ نے پارلیمانی معاملات عدالت لانا ارکان کی جانب سے حلف کا پاس رکھنے میں ناکامی کا اعتراف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ارکان کی جانب سے معاملات عدالت لانے سے پارلیمنٹ کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔ پارلیمنٹ کو فعال رکھنا اکثریت میں ہونے کے باعث حکومتی بنچوں کی ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کی خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈرز کیلیے نوٹس اجرا سے معذرت
ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن بنچوں کی ذمہ داری بھی کم اہم نہیں ہے، عدالت کو کوئی شک نہیں کہ پروڈکشن آرڈرز کا معاملہ پارلیمنٹ میں ہی حل ہو سکتا ہے۔
چیف جسسٹس اطہر من اللہ نے پانچ صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کیا۔
The post پارلیمانی معاملات عدالت لانا حلف کا پاس رکھنے میں ارکان کی ناکامی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jsdKSr