اے ٹی ایم سے رسید حاصل کرنے پر ڈھائی روپے وصولی ’’گو گرین‘‘ مہم کا حصہ ہے، ون لنک - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اے ٹی ایم سے رسید حاصل کرنے پر ڈھائی روپے وصولی ’’گو گرین‘‘ مہم کا حصہ ہے، ون لنک

 کراچی: کمپنی ون لنک نے کہا ہے کہ اے ٹی ایم سے رسید نکالنے پر چارجز کی وصولی کا مقصد ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنی ون لنک نے کہا ہے کہ اے ٹی ایم سے رسید نکالنے پر چارجز کی وصولی کا مقصد کاغذی رسید کی حوصلہ شکنی کرکے ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

ون لنک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اے ٹی ایم سے رقوم نکلوانے یا بیلنس کی تفصیل جاننے کے لیے کاغذی رسید حاصل کرنے پر ڈھائی روپے چارجز کی وصولی ’’گو گرین‘‘ مہم کا حصہ ہے۔ اس مہم کا مقصد کاغذ کا استعمال کم کرکے درختوں کو بچانا اور ماحول میں کچرا پھیلنے سے روکنا ہے۔

The post اے ٹی ایم سے رسید حاصل کرنے پر ڈھائی روپے وصولی ’’گو گرین‘‘ مہم کا حصہ ہے، ون لنک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LMSKto