اسلام آباد: پاک ترک مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک الیون، 2021ء اسپیشل سروسز گروپ ہیڈ کوارٹرز تربیلہ میں شروع ہوگئیں۔
تین ہفتوں پر محیط مشقوں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔ ان مشقوں کا مقصد جدید فوجی رجحانات اختیار کرنا اور ایک دوسرے سے تعاون کا فروغ ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک الیون 2021ء کی افتتاحی تقریب اسپیشل سروسز گروپ ہیڈکوارٹرز تربیلہ میں منعقد ہوئی۔
ترک اسپیشل فورسز اور ایس ایس جی ٹروپس تین ہفتوں پر محیط مشترکہ مشقوں میں حصہ لیں گے۔ ان مشقوں میں انسداد دہشت گردی، کلوز کوارٹر بیٹل، کارڈن اینڈ سرچ، ریپلنگ، فائر اینڈ موو، ہیلی کاپٹر ریپلنگ، کمپاونڈ کلیرنس، فری فال اور یرغمالی رہا کروانے کے حوالے سے ٹیکنیکس شامل ہوں گی۔
یہ مشترکہ مشقیں دونوں برادر اقوام کے رشتے کو مزید مضبوط کریں گی اور ان مشقوں سے جدید فوجی رجحانات اختیار کرنے اور تعاون میں مدد ملےگی۔
The post ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز تربیلہ میں پاک ترک اتاترک الیون فوجی مشقیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aO7roh