جنوبی وزیرستان میں قبائلی تصادم، وانا بازار میں کرفیونافذ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

جنوبی وزیرستان میں قبائلی تصادم، وانا بازار میں کرفیونافذ

ڈیرہ اسماعیل خان: جنوبی وزیرستان میں آباد دوتانی اور زلی خیل قبائل زمین کے تنازع پر ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہوگئے ہیں جب کہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے وانا بازار میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی وزیرستان میں آباد دوتانی اور زلی خیل قبائل کے درمیان زمین کی ملکیت کا تنازع چل رہا ہے، گزشتہ چند روز کے دوران اس تنازع نے شدت اختیار کرلی ہے اور انہوں نے ایک دوسرے کے خلاف مسلح مورچے بنالئے ہیں اور دونوں جانب سے چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ کچھ علاقوں میں فریقین کی جانب سے ایک دوسروں کے گھروں کو بھی نذر آتش کیا گیا ہے تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کشیدہ صورت حال کے باعث مقامی انتظامیہ نے وانا بازار میں کرفیونافذ کردیا ہے، ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ وانا بازار نہ آئیں۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے جب کہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے، اس کے علاوہ مقامی انتظامیہ تصادم سے بچنے اور عمالے کے تصفیے کے لیے فریقین کے عمائدین سے مذاکرات کررہے ہیں۔

The post جنوبی وزیرستان میں قبائلی تصادم، وانا بازار میں کرفیونافذ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jQhD41