عازمین حج کیلیے کورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

عازمین حج کیلیے کورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار

 لاہور: اس سال عازمین حج کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

پاکستان سے اس برس قریب2  لاکھ افراد حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔ تاہم امسال یہ سعادت کورونا ویکسی نیشن سے مشروط ہو گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں سرکاری سطح پر حج اسکیم کے لئے درخواستوں کی وصولی کا عمل رواں ماہ کے دوران شروع ہو جائے گا جبکہ حج کے لئے فلائٹ آپریشن مئی کے آخر یا جون کی ابتدا میں شروع ہو گا۔ اس سے قبل عازمین کو ویکسین لگانے کے لئے بڑے شہروں میں ویکسینیشن  سنٹرز بنائے جائیں گے۔ جہاں عازمین کی کورونا سمیت دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے انجیکشن اور ویکسی نیشن کی جائے گی۔

The post عازمین حج کیلیے کورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cRevDi