مچھرکالونی: نامعلوم خاتون کمسن بچی کواغوا کرکے فرار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مچھرکالونی: نامعلوم خاتون کمسن بچی کواغوا کرکے فرار

 کراچی: سرجانی ٹاؤن کی رہائشی نوعمر لڑکی پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی جب کہ مچھر کالونی سے نامعلوم خاتون کمسن بچی کو اغوا کر کے فرار ہوگئی۔

سرجانی ٹاؤن کے علاقے تیسر ٹاؤن سیکٹر 50 سی میں رہائش پذیر حمزہ کی بیٹی 12 سالہ آمنہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی ،مغویہ کے رشتے دار ذاکر نے بتایا کہ آمنہ 5 فروری کی رات 8 بجے کے قریب گھر سے چیزلینے کے لیے گئی تھی جس کے بعد واپس نہیں آئی۔

اہلخانہ نے اسے علاقے میں ہر جگہ تلاش کیا لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا جبکہ واقعے کی رپورٹ سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج کرائی گئی جس پر پولیس نے آمنہ کے اغواکا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔

دوسری جانب ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی کے رہائشی عمر خان کی ایک سالہ بیٹی جنت کو نامعلوم خاتون اغوا کر کے فرار ہوگئی جس کی ابتدائی رپورٹ ڈاکس تھانے میںکرائی گئی ،پولیس نے بچی کے اغوا کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں نامعلوم خاتون کے خلاف درج کرلیاہے۔

The post مچھرکالونی: نامعلوم خاتون کمسن بچی کواغوا کرکے فرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3tJZQQl