ٹی وی چینل پر بے ہودہ ٹک ٹاک ویڈیوز دکھانے پر پیمرا، پی ٹی اے سے جواب طلب - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ٹی وی چینل پر بے ہودہ ٹک ٹاک ویڈیوز دکھانے پر پیمرا، پی ٹی اے سے جواب طلب

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے نجی ٹی وی چینل پر بے ہودہ ٹک ٹاکرز ویڈیوز دیکھانے کیخلاف درخواست پر پیمرا، پی ٹی اے سے جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو نجی ٹی وی چینل پر بے ہودہ ٹک ٹاکرز ویڈیوز دیکھانے کیخلاف بسمہ نورین کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواستگزار نے موقف دیا کہ ٹی وی چینل پر ٹک ٹاک بے ہودہ مواد دکھایا جا رہا ہے، جس سے بچوں پر برا اثر  پڑ رہا ہے کہ وہ ٹک ٹاکرز بنیں۔ بچوں کو تعلیم سے دور کرکے ٹک ٹاکرز بنایا جا رہا ہے۔ ٹی وی چینلز پر ٹک ٹاک شوز بند کرائے جائیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے بتایا جائے ٹی وی چینلز پر بے ہودہ مواد کیخلاف کیا کارروائی کی۔ پی ٹی اے سوشل میڈیا کو کیسے کنٹرول کر رہا ہے، عدالت نے پیمرا، پی ٹی اے سے جواب طلب کرلیا۔

The post ٹی وی چینل پر بے ہودہ ٹک ٹاک ویڈیوز دکھانے پر پیمرا، پی ٹی اے سے جواب طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YZsu1O