اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس کی ڈسپنسری کودی جانے والی نجی کمپنی کی انسولین معیاری نکلی۔
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نورعالم خان کی شکایت پر ڈرگ انسپکٹرزنے پارلیمنٹ ہاوس کی دسپنسری پر چھاپہ مارا تھا اور انسولین کو قبضے میں لیکر ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کی ڈسپنسری سے پارلیمنٹرین کو شوگرکنٹرول کرانے کیلئے دی جانے والے انسو لین معیاری نکلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ انسولین معیای اورموثرہے اور اس کے نتائج اطمینان بخش ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کی طرف سے معاون خصوصی صحت اور سیکرٹری وزارت صحت کو پارلیمنٹ ہاؤس ڈسپنسری کو سپلائی کی جانے انسولین کے غیر معیاری ہونے بارے آگاہ کیا گیا تھا۔
نورعالم خان کی شکایت پرڈریپ انسپکٹرکی طرف سے کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈریپ انسپکٹر نے ڈسپنسری سے شوگرکے لیے استعمال ہونی والی انسولین قبضے میں لے کرٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا یا گیا تھا۔اب انسولین سیمپل کی رپورٹ آچکی ہے جس میں انسولین کو معیاری قراردیا گیاہے۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ ڈسپنسری کوپولی کلینک ہسپتال ادویات فراہم کرتی ہے۔ اسپتال زرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں یومیہ 500 کے قریب شوگرکے مریضوں کومفت انسولین فراہم کئے جاتے ہیں۔
The post پارلیمنٹ ہاؤس کی ڈسپنسری کودی جانے والی نجی کمپنی کی انسولین معیاری نکلی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LuEK7r