آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ؛ اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے طیاروں کا فلائی پاسٹ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ؛ اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے طیاروں کا فلائی پاسٹ

 اسلام آباد: آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 2 سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔

27 فروری 2019 کو پاکستان فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی جنگی طیارے تباہ کر کے مودی کا غرور خاک میں ملا دیا تھا۔ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دو سال مکمل ہونے پر اسلام آباد ایئر ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے شرکت کی۔  اس موقع پر انہوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرانے کے 2 سال مکمل

پاک فضائیہ کے طیاروں نے فلائی پاسٹ کا شان دار مظاہرہ کیا تو ان کی گھن گرج سے فضا گونج اٹھی اور دلوں پر رعب و ہیبت طاری ہوگئی۔ شائقین نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خوب داد دی۔

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور خطے میں سلامتی چاہتی ہے، دنیا نے دیکھا پاکستان نے امن کیلیے بھارتی پائلٹ کو واپس کیا، اپنی ذمے داریاں جانتے ہیں اور وطن عزیز کے دفاع کیلیے ہر لمحہ تیار ہیں۔

مجاہد انور خان نے کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے ذریعے ہماری افواج نے وطن کا بھرپور دفاع کیا، ہماری افواج کو ملک کے دفاع کیلیے ہر لمحہ تیار رہنا ہوگا، اپنے دفاع سے بے خبر نہیں اور دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا فوری جواب دیا جائے گا۔

The post آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ؛ اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے طیاروں کا فلائی پاسٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bN6GfV