ضمنی انتخابات؛ قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلی کی دودونشستوں پرپولنگ جاری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ضمنی انتخابات؛ قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلی کی دودونشستوں پرپولنگ جاری

سیالکوٹ / گوجرانوالہ: قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلی کی دودو نشستوں پرپولنگ جاری ہے۔

ضمنی الیکشن کے لیے قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلی کی دو دو نشستوں پرپولنگ جاری ہے۔ پولنگ اسٹیشنز پرووٹنگ بغیرکسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

این اے 75 سیالکوٹ میں (ن) لیگ کی سیدہ نوشین افتخاراورپی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی میں کڑا مقابلہ ہے۔ این اے 45 کرم میں جے یو آئی کے جمیل خان اورپی ٹی آئی کے فخرزمان آمنے سامنے ہیں۔

پی پی 51 گوجرانوالہ میں مسلم لیگ (ن) کی بیگم طلعت محمود اورپی ٹی آئی کے چوہدری یوسف مدمقابل ہیں  جب کہ پی کے 63 میں (ن) لیگ کے اختیارولی اورپی ٹی آئی کے میاں عمر کاکا خیل میں مقابلہ ہے۔

The post ضمنی انتخابات؛ قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلی کی دودونشستوں پرپولنگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NCXtyf