چاغی: ایرانی سرحدی حکام نے بغیر دستاویزات کے سفر کرنیوالے 66 پاکستانیوں کو گرفتار کر کے تفتان انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔
لیویز حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد مند بلو کے راستے مختلف ایجنٹوں کے ذریعے ایران میں داخل ہوئے تھے اور روزگار کی تلاش میں یورپ جانا چاہتے تھے جنہیں ایرانی سرحدی حکام نے گرفتار کرلیا، حکا م کے مطابق لیویز نے تمام افراد کو لیویز تھانے منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی۔
The post بغیردستاویزسفر، ایرانی حکام نے 66 پاکستانیوں کو گرفتارکرکے تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cU0lBo