ہارس ٹریڈنگ سے جیتنے والے سینیٹرز کیخلاف آرٹیکل 63 کی کارروائی کی جائے، فواد چوہدری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ہارس ٹریڈنگ سے جیتنے والے سینیٹرز کیخلاف آرٹیکل 63 کی کارروائی کی جائے، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے2018 کے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے نتیجے میں جیتنے والے سینیٹرز کیخلاف آرٹیکل 63 کے تحت کارروائی کامطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنےٹوئیٹ میں کہا کہ رشوت لینے والے توپکڑے گئے، میڈیا سے درخواست ہے تھوڑی سی تحقیق کریں کہ2018 میں ان ووٹوں سے کون سینیٹر بنا؟۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن میں ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

فواد چوہدری نے کہا کہ کیا ان دوسینیٹرزکوایوان میں رہنے کا حق ہے؟۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے اپنی ذمہ داری پوری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آرٹیکل 63 کے تحت کارروائی عمل میں لائے۔

The post ہارس ٹریڈنگ سے جیتنے والے سینیٹرز کیخلاف آرٹیکل 63 کی کارروائی کی جائے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rCI0wT