فارن فنڈنگ کے پیسے 4 ملازموں کے ذاتی اکاؤنٹ میں آئے، تحریک انصاف کا اعتراف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

فارن فنڈنگ کے پیسے 4 ملازموں کے ذاتی اکاؤنٹ میں آئے، تحریک انصاف کا اعتراف

 اسلام آباد:  تحریک انصاف فارن فنڈ نگ کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا تحریک انصاف نے اجلاس میں چار ملازمین کے ذاتی اکاؤنٹس میں پیسے موصول ہونے کو تسلیم کر لیا۔

اکبر ایس بابرنے کہا ہمارا مطالبہ ہے ان چار ملا زمین کے اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے لائی جائیں، کمیٹی کی ذمے داری ہے کہ وہ ان اکا ؤنٹس کو برآمد کرے۔ اسکروٹنی کمیٹی کے سربراہ ڈی جی لا مصروفیت کے باعث اجلاس میں شرکت نہ کر سکے۔ دو رکنی کمیٹی نے اکبر ایس بابر کے اعتراضات کا جائزہ لیا۔

تحریک انصاف نے چار ملازمین کے اکا ؤنٹس میں پیسے موصول ہونے کو تسلیم کر لیا۔ اکبر ایس بابر نے تحریک انصاف کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات اسٹیٹ بینک سے منگوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے قبول کیا ہے ان کے دبئی سے ملازمین کے اکاؤنٹس میں پیسے آئے، تحریک انصاف نے2011 میں ان ملازمین کو اجازت دی تھی کہ وہ ذاتی اکاؤنٹس میں پیسے لیں۔

اجلاس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر اور تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور فنانس ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے تھے۔ اسکروٹنی کمیٹی کو اکبر ایس بابر کی جانب سے دیے گئے لیٹر میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلیفون آپریٹر طاہر اقبال، کمپیوٹر آپریٹر نعمان افضل، اکا ؤنٹنٹ محمد ارشد اور آفس ہیلپر محمد رفیق کے ذاتی اکا ؤنٹس میں پارٹی کے پیسے آئے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ 2011 میں عرب امارات میں پولیٹکل فنانسنگ کا قانون موجود نہیں تھا، پی ٹی آئی کا گلف ممالک میں فنڈنگ کے لیے پارٹی اکا ؤنٹ نہیں تھا، اس لیے چار ملازمین کے اکا ؤنٹس میں پیسے آئے۔ پارٹی کے نام پر جتنا بھی پیسہ ان چار اکا ؤنٹس میں آیا اس کا آڈٹ کرا کے ریکارڈ الیکشن کمیشن کو مہیا کردیا گیا ہے۔ درخواست گزار اکبر ایس بابر کے اس مطالبہ کو رد کرتے ہیں کہ اسٹیٹ بینک سے پی ٹی آئی ملازمین کا ریکارڈ منگوایا جائے۔

The post فارن فنڈنگ کے پیسے 4 ملازموں کے ذاتی اکاؤنٹ میں آئے، تحریک انصاف کا اعتراف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37m7HKq