ٹھٹھہ، کوئلے کی کان بیٹھنے سے 4 محنت کش جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ٹھٹھہ، کوئلے کی کان بیٹھنے سے 4 محنت کش جاں بحق

ٹھٹھہ: جھرک کے قریب پہاڑی علاقے میٹنگ میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 4 محنت کش جاں بحق ہوگئے۔

جھرک کے قریب میٹنگ کے پہاڑی علاقے میں لیز ہولڈر عمر خان کی کوئلے کی کان اچانک بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں کان میں کام کرنے والے سوات کے رہائشی2 مزدور محبوب علی اور گل واحد جان بحق جبکہ 2 مزدور داد خان اور فقیر گل زخمی ہو گئے جنہیں حیدرآباد منتقل کیا  گیا  تاہم وہ بھی دم توڑگئے۔

واضح رہے کہ کان کنوں کو کوئی سہولت میسر نہیں، نہ ہی لائف جیکٹ دی جاتی ہے نہ ہی کوئی ایمبولینس یا صحت کی سہولت میسر ہے، کوئلے کی کانوں میں حادثات معمول بنتے جارہے ہیں۔

دوسری جانب واقعہ کا چیف سیکریٹری سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی ٹھٹھہ سے رپورٹ طلب کر لی، ڈی سی ٹھٹھہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نے کان کو سیل کرادیا،میتوں کو ورثا آبائی علاقے لے گئے۔

The post ٹھٹھہ، کوئلے کی کان بیٹھنے سے 4 محنت کش جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZbueFs