لانڈھی میں تیزرفتار بس شہریوں پر چڑھ گئی، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

لانڈھی میں تیزرفتار بس شہریوں پر چڑھ گئی، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے لانڈھی میں فیوچر کالونی کے قریب تیزرفتار بس شہریوں پر چڑھ گئی حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لانڈھی فیوچر کالونی کے قریب نجی کمپنی کی تیز رفتار بس نے شہریوں کو کچل دیا۔ حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔

The post لانڈھی میں تیزرفتار بس شہریوں پر چڑھ گئی، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rx0NK5