بلوچستان میں پاک بحریہ کا آپریشن، 2 ارب روپے کی 700 کلو منشیات برآمد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بلوچستان میں پاک بحریہ کا آپریشن، 2 ارب روپے کی 700 کلو منشیات برآمد

 کوئٹہ: پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کرکے 2 ارب روپے کی 700 کلو منشیات برآمد کرلیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر بلوچستان کے علاقے پشوکان کے ساحلی علاقے میں آپریشن کیا گیا جس میں 700 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔

برآمد شدہ منشیات کی مالیت 2 ارب روپے سے زائد ہے جسے مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے پر عزم ہے۔

The post بلوچستان میں پاک بحریہ کا آپریشن، 2 ارب روپے کی 700 کلو منشیات برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aLkM26