لاہور: محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ممبئی حملہ سازش کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کو دہشت گردی کی فنڈنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کے کمانڈر ذکی الرحمان لکھوی جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے قریبی ساتھی بھی ہیں۔
سی ٹی ڈی تھانہ لاہور میں درج دہشت گردی کی فنڈنگ کے مقدمے میں ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔ ان پر الزام ہے کہ ڈسپنسری چلانے کی آڑ میں دہشت گردی کے لیے فنڈز جمع کرتے رہے جنہیں دہشت گردی کی کارروائیوں اور ذاتی اخراجات کے لیے استعمال کیا۔
ان کا نام اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق ذکی الرحمان لکھوی پر لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کا کیس چلایا جائے گا۔
The post ذکی الرحمان لکھوی دہشت گردی کی فنڈنگ کے الزام میں گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Lg2L1j