مریم نواز اپنے بیانات سے ملک دشمن عناصر کو مواقع فراہم کر رہی ہیں، فردوس عاشق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مریم نواز اپنے بیانات سے ملک دشمن عناصر کو مواقع فراہم کر رہی ہیں، فردوس عاشق

 لاہور: وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز اپنے بیانات سے ملک دشمن عناصر کو مواقع فراہم کر رہی ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کا ہر شہری عزیز ہے، وہ ہروقت سیاست سے بالاتر ہوکر ملکی مفاد کے لئے کام کرنے میں پرعزم ہیں، مریم نواز اپنے بیانات سے ملک دشمن عناصر کو مواقع فراہم کررہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ افسوس کہ مریم نواز نے مچھ کے شہداء سے اظہار ِیکجہتی کے موقع پر بھی وزیراعظم عمران خان پر بے جا تنقید کرکے اپنا وطیرہ نہیں بدلا۔ مسلم لیگ (ن) لاشوں پر سیاست چمکانے کی پرانی عادی ہے۔ مریم نواز کوئٹہ کے شہداء کی لاشوں پراس روایت کو زندہ رکھنے سے گریز کریں۔

معاون خصوصی کامزید کہنا تھا کہ شہداء کے لواحقین مریم اور بلاول سے پی ڈی ایم کے کارکنوں میں چھپے آستینوں میں سانپ کا ضرور پوچھیں، جنہوں نے ہمیشہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کی سوچ کو پروان چڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

The post مریم نواز اپنے بیانات سے ملک دشمن عناصر کو مواقع فراہم کر رہی ہیں، فردوس عاشق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/393FiJa