کراچی: مختلف علاقوں میں احتجاج کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا شہریوں نے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا جب کہ درجنوں گاڑیوں کا ایندھن ختم ہوگیا۔
گلستان جوہر کے علاقے کامران چورنگی ، نارتھ کراچی کے علاقے پاور ہاوس ، نمائش اور ابوالحسن اصفہانی روڈ پر شام ہوتے ہی مچھ میں 10 افرادکے قتل پر دھرنا اور احتجاج کیاگیا، مظاہرے کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی دفتر سے گھر جانے والے شہریوں نے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا جبکہ متعدد گاڑیوں کا ایندھن ختم ہوگیا۔
ٹریفک پولیس کے افسران وجواں سڑکوں پر ٹریفک بحال کرانے کی کوشش کرتے رہے شہریوں کو متبادل راستے بتا رہے اس کے باوجود شہری پریشان رہے ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ پاور ہاوس پر ہونے والے دھرنے کی وجہ سے متبادل راستہ نہ ہونے کی وجہ سے شہری گلیوں میں پھنس گئے 2 سے 3 گھنٹے بعد گلیوں سے نکال کر ان کو منزل مقصود تک کا راستہ بتایا گیا۔
ٹریفک پولیس نے مزید بتایا کہ نمائش پر دھرنے کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ سی بریز سے گرومندر جانے اور آنے والی سڑک کو بند کردیا گیا۔ ریڈیو پاکستان سے گرومندر جانے والی ٹریفک کو سی بریز پلازہ سے صدر اور نیو پریڈی اسٹریٹ کی طرف موڑ دیا گیا اس طرح ضلع سینٹرل سے ٹاور جانے والی ٹریفک کو گرومندر سے نیو ایم اے جناح روڈ سے ہوتے ہوئے انھیں نیو پریڈی اسٹریٹ کی طرف متبادل راستہ دیا گیا جبکہ کامران چورنگی پر احتجاج کے بعد اسے بند کردی گئی۔
موسمیات سے چھوٹی گاڑیوں کو کامران چورنگی کی طرف جانے کی اجازات ہے جبکہ بڑی گاڑیوں کا داخلہ منع ہے منور چورنگی سے کامران چورنگی جانے والی ٹریفک کو پہلوان گوٹھ کی طرف موڑ دیا ، ٹریفک پولیس کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ پر مظاہرے کے باعث پیراڈائیز سے الامین اپارٹمنٹ کی طرف متبادل راستہ دیا گیا ہے۔
The post شہر کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام، درجنوں گاڑیوں کا ایندھن ختم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pZ8s37