لاہور: نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا بینامی دار ملازم ڈھونڈ نے کا دعوی کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لیگی رہنما خواجہ آصف نے 2009ء میں اپنے ملازم طارق میر کے نام پر کمپنی رجسٹرڈ کرائی، اسے50 فیصد کا مالک بنایا جبکہ بقایا50 فیصدحصص مسرت خواجہ کے نام پر ہیں۔
ایم ایس طارق میر کے اکاؤنٹ میں 9 برسوں میں کروڑوں روپے جمع ہوئے، 2009ء سے 2018ء تک کمپنی میں 50کروڑ 70 لاکھ جمع ہوئے۔ یہ فرم مقامی منڈی سے چاول خرید کر بیرون ممالک برآمد کرتی تھی۔ طارق میر کو ان کے روبرو بیٹھا کر تفتیش کی جائے گی۔
The post نیب کا خواجہ آصف کا بے نامی دار ملازم ڈھونڈنے کا دعویٰ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2K49MCs