لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے نرسنگ ہاسٹل میں آتشزدگی، سامان جل کر خاکستر - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے نرسنگ ہاسٹل میں آتشزدگی، سامان جل کر خاکستر

 پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال کے نرسنگ ہاسٹل کے کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے آنا فانا تمام اشیاء کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے نرسنگ ہاسٹل میں آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو 1122 فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ طریقے سے اقدامات کرکے 45 منٹ میں آگ پر قابو پالیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ نرسنگ ہاسٹل کے ایک کمرے لگی، واقعہ گیس لیکیج کے باعث ہوا ہے، آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے.البتہ کمرے میں بعض سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

The post لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے نرسنگ ہاسٹل میں آتشزدگی، سامان جل کر خاکستر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38jnUkm