بجلی کے بریک ڈاؤن کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بجلی کے بریک ڈاؤن کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

 اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے ملک میں گزشتہ رات ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجوہات کے تعین کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس کی تشکیل ایم ڈی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی جانب سے کی گئی ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کا بھی کہنا ہے کہ گدو میں ہفتے رات 11 بج کر 41 منٹ پر فنی خرابی ہوئی جس جس کی وجہ سے ملک کی ہائی ٹرانسمیشن میں ٹرپنگ ہوئی اور سسٹم کی فریکونسی 50سے 0 پر آگئی۔ فریکوئنسی گرنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا جس کے باعث پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا۔ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ملک میں اب تک بجلی مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی۔

The post بجلی کے بریک ڈاؤن کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3q0p5Lu