ریورراوی منصوبہ، 500 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ سامنے نہ آیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ریورراوی منصوبہ، 500 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ سامنے نہ آیا

 لاہور: ریور راوی منصوبہ 2 ہزار500 ارب روپے سے مشروط ہے، حکومت کے پاس فنڈز ہی نہیں، بیرون ممالک سرمایہ کاروں کی تلاش جاری ہے۔

500کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے دعوے کیے جا رہے ہیں مگر تاحال کسی سرمایہ کار سے کوئی معاہدہ سامنے نہیں آیا ، ریور راوی منصوبے کے لئے ایک لاکھ دو ہزار ایکٹر زمین چاہیے، پروجیکٹ کو 3حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، فیز ون کیلیے 44 لاکھ سات سو ایکٹر زمین چاہیے، حکومتی اداروں سے منظوری، زمین کی خریداری، میگا پروجیکٹ کی تعمیر اور اس کیلئے سرمایہ کی تلاش ہے، کمشنر لاہور نے اراضی حاصل کرنے کے لیے سیکشن چار کے بعد فائیو کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جو پروجیکٹ کی جانب مزید ایک قدم ہے۔

نوٹیفکیشن کے ایک ماہ کے دوران متاثرین اراضی کے اعتراضات سنیں جائیں گے، لینڈ ایکوزیشن کولیکٹر ریور راوی اتھارٹی اعتراضات کی سماعت کرینگے،اس بارے میں ترجمان راوی ریور پراجیکٹ ایس ایم عمران نے بتایا کہ وزیراعظم ویژن کے مطابق دریائے راوی کنارے نیا شہر آباد کرنے کیلئے کام تیزی سے جاری ہے، کوشش ہے کے لوگوں کو بیروزگاری سے بچانے کیلئے انڈسٹری کو بچایا جاسکے۔

راوی ریور پروجیکٹ کیلیے چین، لندن اور عرب ممالک سے پانچ سو بلین ڈالر کی پیشکش ہے، زمین کی ایکوزیشن کے ساتھ ساتھ تخفظ ماحولیات سے این او سی لینے اور انویسٹرز پر بھی کام جاری ہے۔

The post ریورراوی منصوبہ، 500 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ سامنے نہ آیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35u4YOa