کراچی: رینجرز اور پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر پرانی سبزی منڈی کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بہادر آباد میں بلڈر سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والے لیاری گینگ وار استاد احمد علی مگسی گروپ کے کارندے کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ترجمان رینجرزکے مطابق رینجرز اور پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر پرانی سبزی منڈی کے قریب سے لیاری گینگ وار استاد احمد علی مگسی گروپ کے کارندے محمد وسیم عرف سویم بھیا کوگرفتارکرلیا۔
گرفتار گینگ وارکارندے نے7دسمبر کواستاد احمد علی مگسی گروپ کی ہدایت پر اپنے4ساتھیوں کے ہمراہ بہادر آباد میں بلڈر کے دفتر میں داخل ہوکر بلڈر سے 50 لاکھ رپے بھتہ طلب کیا تھا، واردات کے وقت ملزم پستول اور اس کے ساتھی دستی بم سے لیس تھے اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ملزمان کو دیکھا جا سکتا ہے۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ استاد احمد علی مگسی گروپ پی آئی بی کالونی رضوان بریانی والے کی دکان پر حالیہ فائرنگ کے واقعے اور بھتہ وصولی میں بھی ملوث ہے۔
ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،گرفتار ملزم کو اسلحہ کے ہمراہ قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
The post بلڈر سے 50 لاکھ بھتہ مانگنے والا گینگ وار کارندہ پکڑا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3n8ItEs