اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا اقدام غیرقانونی قرار دیتے ہوئے نادرا اور خاتون کے والد پر 5، 5 لاکھ روپے ہرجانہ عائد کر دیا۔
وکیل عمیر بلوچ نے عروج تابانی کی جانب سے درخواست دائر کی تھی جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے قرار دیا ہے کہ خاندانی جھگڑے پر نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا اختیار غیر قانونی ہے۔
عروج تابانی کو والد یعقوب تابانی نے بیٹی ماننے سے انکار کیااور نادرا کو کہہ کر شناختی کارڈ بھی بلاک کرایا تھا، عروج تابانی کو شناختی کارڈ بلاک ہونے پر اذیت اور کرب سے گزرنا پڑا، نادرا کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ وہ خاندانی جھگڑوں میں مداخلت کرے، نادرا اور یعقوب تابانی تیس دن کے اندر پانچ پانچ لاکھ روپے عدالت میں جمع کرائیں۔ رقم عدالتی کارروائی کے اخراجات کی مد میں عروج تابانی کو دیے جائیں گے۔
The post خاتون کا شناختی کارڈ بلاک کرنے پر نادرا کو 5 لاکھ ہرجانہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2X1KE25