2020 میں دہشتگردی کے واقعات میں 12 فیصد کمی ریکارڈ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

2020 میں دہشتگردی کے واقعات میں 12 فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد: سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کی 2020 سے متعلق جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تشدد میں 12 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ سابقہ فاٹا اور خیبرپختوخوا میں سب سے زیادہ شدت پسندی کا شکار رہا جہاں 50 فیصد سے زیادہ اموات ہوئیں۔

2020 میں صرف دو خودکش حملے ہوئے جن میں 10 افراد جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں تشدد کے واقعات میں 38.9 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ملک بھر میں 600 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ اس دوران سابقہ فاٹا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں، دوسرے نمبر پر بلوچستان رہا۔

اسلام آباد سے جاری رپورٹ کے مطابق سندھ میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ، اور پنجاب میں دہشتگردی کے نتیجے میں ہونے والی اموات 50 فیصد کم رہیں ، جو 2019 میں 82 سے کم ہوکر رواں سال 40 تھیں۔

2020 کے دوران مجموعی طور پر 101 سیکیورٹی آپریشن کیے گئے جس میں 228 دہشتگرد مارے گئے۔ ملک بھر میں 260 دہشت گردی کے واقعات رپورٹ ہوئے ، جو گذشتہ سال کے 370حملوں کے مقابلے میں تقریبا 30 فیصد کم رہے۔

 

The post 2020 میں دہشتگردی کے واقعات میں 12 فیصد کمی ریکارڈ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34XjBJG