کراچی: سندھ ریونیوبورڈ نے دسمبر 2020کے دوران 11.75ارب روپے کاریونیو اکٹھا کیاجوگذشتہ سال کے اسی عرصہ میں جمع کئے گئے ٹیکس کے مقابلے میں 25فیصدزیادہ ہے.
دسمبر 2020میں جمع کیاگیا ریونیومالی سال کے پہلے 6 ماہ کے کسی مہینے کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ سندھ ریونیوبورڈ12۔2011سے سیلزٹیکس وصول کررہاہے۔
مالی سال21۔ 2020کے پہلے چھ ماہ کے دوران سندھ ریونیوبورڈنے57.02ارب ٹیکس اکٹھا کیا جو گذشتہ مالی سال20۔2019 کے اسی عرصہ میں اکٹھے کئے گئے49.2ارب روپے کے مقابلے میں16 فیصد زیادہ ہے۔
اس کامیابی کاسہراسندھ ریونیوبورڈ کے ٹیکس پیئرزکے مسلسل اعتماد،سندھ حکومت کے تعاون اورسندھ ریونیوبورڈکے آفیسرزاورسٹاف کی انتھک کاوشوں کوجاتاہے۔کم آمدنی اوربڑھتی ہوئی وبا کووڈ19کے باوجودسندھ ریونیوبورڈکاتمام ترفوکس سال21۔2020کیلیے مقررہ ہدف135ارب روپے پرہے۔
The post سندھ نے دسمبر میں ریکارڈ 11.75ارب ریونیو اکٹھا کیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3b1Pep4