کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شہریوں کے 2008 پلاٹوں پر بھینس کالونی بسا دی گئی، متاثرین کی دہائی

 کراچی: ہائی کورٹ نے بھینس کالونی میں2008 پلاٹوں پر قابضین کے قبضے سے متعلق درخواستوں پر چیف سیکریٹری، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، ڈی جی ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

جسٹس عرفان سعادت خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو بھینس کالونی میں 2008 پلاٹوں پر قابضین کے قبضہ کے خلاف متاثرین کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

خاتون درخواست گزار نے کہا کہ 1993 میں جمع پونجی سے پلاٹوں کی بکنگ کرائی تھی، زندگی بھر کی جمع پونجی لے لی گئی مگر پلاٹوں پر قبضہ ہوگیا ہے، جسٹس عرفان سعادت خان نے ریمارکس دیے اپنے لیے انصاف لینے کے لیے آپ کو 23 سال لگ گئے؟ درخواست گزار نے بتایا کہ 23 سال سے ہر فورم پر دھکے کھارہے ہیں۔

ہمارے پلاٹوں پر بھینس کالونی بنا کر باڑے بنا دیے گئے پلاٹوں کی پوری رقم ادا کرنے کے باوجود الاٹمنٹ آرڈر نہیں دیا جارہا، عدالت نے چیف سیکرٹری، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جنوری کے دوسرے ہفتے میں فریقین سے رپورٹ طلب کرلی۔

The post شہریوں کے 2008 پلاٹوں پر بھینس کالونی بسا دی گئی، متاثرین کی دہائی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LxUJ48