لاہور میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر خاتون گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

لاہور میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر خاتون گرفتار

 لاہور: پولیس نے اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر خاتون کو گرفتار کرلیا۔

مرد ہو یا عورت قانون سب کے لئے برابر ہے۔ ملت پارک پولیس نے اسلحے کی سرعام نمائش اور ہوائی فائرنگ کی مرتکب خاتون کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ملزمہ عائشہ نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر کی ویڈیو اپلوڈ کی تھی۔ ملزمہ کے قبضہ سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والا پسٹل اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئی۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمداجمل کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان نے بروقت کارروائی اور ملزمہ کی گرفتاری پرایس ایچ او ملت پارک اور ٹیم کو شاباش دی۔

The post لاہور میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر خاتون گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UGf1K8