اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز اور نوازشریف وڈیو کانفرنس کرلیں کہ یہ چاہتے کیا ہیں۔
وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے زیراہتمام آلنو وینٹی لیٹرز کی لانچنگ تقریب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز اور نوازشریف وڈیو کانفرنس کرلیں کہ یہ چاہتے کیا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بچوں نے 32 کمپنیاں بنا کر اربوں باہر منتقل کیے۔ این آر او اور کرپشن کیسز پر کوئی ڈائیلاگ نہیں ہوسکتا، عمران خان ہی گلگت بلتستان کو صوبہ بنائیں گے، ہمارا مستقبل سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی سے وابستہ ہے اور یہی وزیر اعظم کا وژن ہے۔
The post مریم نواز نے قلابازی لگائی، باپ بیٹی سوچ لیں چاہتے کیا ہیں، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35w497G