لاہور: پی ایس ایل کے باہمی مقابلوں میں ملتان سلطانز کیخلاف کراچی کنگز کا پلڑا بھاری رہا جب کہ میزبان ٹیم 3 میچز جیتی اور ایک میں مات ہوئی۔
پی ایس ایل5 کے کوالیفائر میں ہفتے کو مقابل ہونے والی ٹیموں میں مجموعی طور پر ملتان سلطانز کیخلاف کراچی کنگز کا پلڑا بھاری رہا،میزبان ٹیم 3 میچز جیتی، ایک میں مات ہوئی، دوسری طرف ایلیمنیٹر ون کھیلنے والی ٹیموں میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز سے میچز میں 8فتوحات پائیں جبکہ صرف 2 میں شکست کا سامنا کیا۔
دوسری جانب لیگ مرحلے میں بابر اعظم 345رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر تھے، کرس لین284، بین ڈنک266، لیوک رونکی 266 اور شاداب خان263 رنز بنا کربالترتیب ٹاپ 5میں شامل رہے، سب سے بڑی انفرادی اننگز 113 ناٹ آؤٹ کرس لین نے کھیلی، کامران اکمل نے 101رنز بنائے جبکہ رلی روسو 100 پر ناقابل شکست رہے، سب سے زیادہ15 شکارمحمد حسنین نے کیے۔
شاہین شاہ آفریدی13، وہاب ریاض 11، سہیل تنویراور محمد عرفان10، 10 وکٹوں کے ساتھ نمایاں بولرز میں شامل رہے، اننگز میں بہترین بولنگ سمت پٹیل نے کی، انھوں نے 5رنز دے کر 4شکار کیے،سہیل تنویر،شاہین شاہ آفریدی،دلبر حسین اور محمد حسنین بھی اننگز میں 4،4وکٹیں لینے والے بولرز میں شامل رہے، سب سے زیادہ 8کیچز محمد نواز نے لیے،وکٹوں کے پیچھے زیادہ 7شکار لیوک رونکی نے کیے تھے۔
The post باہمی مقابلے؛ ملتان سلطانز کیخلاف کراچی کنگز کا پلڑا بھاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/32IvRMJ