عاقب جاوید کو اس بار پی ایس ایل ٹرافی اٹھانے کا ارمان پورا ہونے کا یقین - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

عاقب جاوید کو اس بار پی ایس ایل ٹرافی اٹھانے کا ارمان پورا ہونے کا یقین

 لاہور: عاقب جاوید کو اس بار پی ایس ایل ٹرافی اٹھانے کا ارمان پورا ہونے کا یقین ہے۔

لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کسی کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ تو تب ہو جب ہمیشہ یہاں کھیلتے رہے ہوں، پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے کھلاڑی تقریباً تمام گراؤنڈز پر کھیلتے آ رہے اور اچھے ردھم میں ہیں،یقین ہے کہ پی ایس ایل 5کی ٹرافی لاہور آئے گی۔

عاقب نے واضح کیا کہ کرس لین بگ بیش کے معاہدے کی وجہ سے پاکستان نہیں آ رہے، ان کی جگہ تمیم اقبال کو شامل کیا ہے، بنگلادیشی بیٹسمین بھی میچ ونر ہیں۔

ایک سوال پر سابق کرکٹر نے کہا کہ لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر ایک میچور کرکٹر ہیں، قومی ٹی ٹوئنٹی میں انھیں زیادہ مواقع نہ دینا ٹیم مینجمنٹ کی اپنی پلاننگ ہوگی، اس سے ان کا مورال کم نہیں ہوا ہوگا، امید ہے کہ وہ پی ایس ایل میں بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔

The post عاقب جاوید کو اس بار پی ایس ایل ٹرافی اٹھانے کا ارمان پورا ہونے کا یقین appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/32e4vOh