کورونا وبا؛ وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی اداروں کے لیے تجاویزصوبوں ‏کوارسال کردی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کورونا وبا؛ وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی اداروں کے لیے تجاویزصوبوں ‏کوارسال کردی

 اسلام آباد: وفاقی وزارت تعلیم نے کورونا بڑھنے پر تعلیمی اداروں کے لیے تجاویز پہلے ہی ‏صوبوں ‏کوارسال کردی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے کورونا بڑھنے پرتعلیمی اداروں کے لیے تجاویزپہلے ہی ‏صوبوں ‏کوارسال کردی گئی ہے جس میں پہلی تجویزتعلیمی اداروں کو 24 نومبرسے 31 جنوری تک بند کرنے، دوسری تجویزنومبرسے پرائمری سکولز بند کردئیے جائیں جب کہ تیسری تجویزمیں ‏2 دسمبرسے مڈل اسکولزبند کرنے کا کہا گیا ہے۔

تجاویزمیں مزید کہا گیا کہ ‏15 دسمبر سے ہائرسیکنڈری اسکولزکے بچوں کو اداروں میں آنے سے روک ‏دیا ‏جائے، اساتذہ کو اداروں میں بلایا جائے،آن لائن ایجوکیشن کے لیے تیاری کی ‏جائے۔ مقامی طورپرانتظامات کئے جائیں، ٹیلی اسکول، ٹیلی ریڈیو سمیت آن لائن ‏ایجوکیشن ‏سسٹم کو لاگو کیا جائے۔

وفاقی وزارت  تعلیم کی جانب سے تعلیمی سیشن کو 31مئی تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ میڑک ، انٹرمیڈیٹ امتحانات ‏جون ‏‏2021میں لیے جائیں گے۔

The post کورونا وبا؛ وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی اداروں کے لیے تجاویزصوبوں ‏کوارسال کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UNROG5