انوکھی واردات؛ خاوند اور آشنا نے مل کر خاتون کو مار دیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

انوکھی واردات؛ خاوند اور آشنا نے مل کر خاتون کو مار دیا

جلالپور جٹاں:  جلال پور جٹاں میں قتل کی ایک انوکھی واردات میں خاوند اور آشنا نے مل کر3 بچوں کی ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

نواحی گاؤں موضع جیوونجل کی نائلہ یاسمین کی8سال قبل فیصل منیر سے شادی ہوئی، چند سال بعد نائلہ اپنے آشنا نقاش کے ساتھ بھاگ گئی تاہم منت سماجت کے بعد دوبارہ گھر واپس آگئی لیکن آشنا کے ساتھ بھی روابط جاری رکھے۔

گزشتہ شب خاوند فیصل منیر نے اسی آشنا نقاش کیساتھ ملکر نائلہ یاسمین کو موت کے گھاٹ اتار دیا، مقتولہ کے والد اقبال حسین کی مدعیت میں فیصل منیر، نقاش، الیاس وغیرہ مبینہ3ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ وجہ عناد یہ ہے کہ خاوند اور آشنا کو رنج تھا کہ خاتون دونوں کو دھوکا دے رہی ہے۔

The post انوکھی واردات؛ خاوند اور آشنا نے مل کر خاتون کو مار دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oVDTeN