محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیش گوئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیش گوئی

 کراچی: محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے شہر میں منگل کو بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی صبح شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، شہر میں بارش ملک میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے سبب ہوگی جب کہ اگلے 2 روز کے دوران شہر کا مطلع جزوی اور مکمل ابرآلود رہنے کی توقع ہے، اگلے 3 روز کے دوران شہر کا کم سے کم پارہ 14 سے 16 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد شہر میں معمول سے تیز سرد ہوائیں چل سکتی ہے اور سرد ہواؤں کی وجہ سے شہر کا مجموعی درجہ حرارت گرسکتا ہے۔

The post محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیش گوئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3749kLK