خورشید شاہ کی پیرول پر رہائی کا حکم، نوٹیفکیشن جاری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

خورشید شاہ کی پیرول پر رہائی کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

کراچی: سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو96 گھنٹوں کے لیے پیرول پررہاکرنے کا حکم دیا ہے۔

حکومت سندھ نے جیل میں قید پیپلزپارٹی کے رہنما سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو96 گھنٹوں کے لیے پیرول پررہاکرنے کا حکم دیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سید خورشید شاہ کو 7 نومبر سے 11 نومبر تک پے رول پر رہاکرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

خورشید شاہ اپنے چھوٹے بھائی وحید شاہ کی صاحبزادی جن کا علالت کے باعث انتقال ہوا ہے کی نمازجنازہ اورسوئم میں شرکت کریں گے۔

 

The post خورشید شاہ کی پیرول پر رہائی کا حکم، نوٹیفکیشن جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3eBsFr7