پشاورمیں ضلعی انتظامیہ کا پی ڈی ایم کوجلسے کی اجازت دینے سے انکار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پشاورمیں ضلعی انتظامیہ کا پی ڈی ایم کوجلسے کی اجازت دینے سے انکار

 پشاور: ضلعی انتظامیہ نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظرپی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاورمیں ضلعی انتظامیہ نے کورونا وبا کے پھیلاؤکے خطرے کے پیش نظرپی ڈی ایم کوجلسے کی اجازت دینے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ حکومت نےعوامی اجتماعات سے گریزاختیارکرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈپٹی کمشنرکے مطابق ضلع پشاورمیں اس وقت کورونا کی شرح 13 فیصد سے بھی بڑھ گئی ہے، بڑے عوامی اجتماعات سے کورونا کے بڑے پیمانے پرپھیلنے کا خدشہ ہے، مذکورہ صورت حال اورکورونا وائرس سے انسانی جانوں کوبچانے کی غرض سے جلسہ کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

واضح رہے کہ جلسہ کے لیے اجازت نامہ کی درخواست فیصل کریم کنڈی، سردارحسین بابک، مولانا عطاء الحق درویش، مرتضی جاوید عباسی اورہاشم بابرنے فوکل پرسن عبدالجلیل جان کے توسط سے ڈی سی پشاورکودی تھی۔

The post پشاورمیں ضلعی انتظامیہ کا پی ڈی ایم کوجلسے کی اجازت دینے سے انکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nMrJnj