راولپنڈی: پاکستان پوسٹ کے سپروائزری بورڈ نے نئے آرڈنری سیونگ اکاؤنٹس اور نئے اسپیشل سیونگ اکاؤنٹس کھولنے پر پابندی لگا دی ہے۔
پاکستان پوسٹ کے سپروائزری بورڈ نے فیٹیف کے اہم مطالبے کو پورا کرتے ہوئے ملک بھر کے جنرل پوسٹ آفسز (جی پی اوز) اور تمام ڈاک خانوں میں نئے آرڈنری سیونگ اکاؤنٹس اور نئے اسپیشل سیونگ اکاؤنٹس کھولنے پر پابندی لگا دی ہے۔ نئے سیونگ سرٹیفکیٹس کی فروخت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ پابندی 16نومبر (پرسوں) سے لاگو ہوگی اور تاحکم ثانی لاگو رہیگی۔ پاکستان پوسٹ نے تمام جی پی اوز اور ڈاک خانوں کی انتظامیہ کو نوٹفیکیشن ارسال کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ان اکاؤنٹس کا تمام لین دین مینول تھا۔ فیٹیف نے اسے مکمل آن لائن اور کمپیوٹرائزکرنے کی شرط رکھی تھی۔ تمام ڈاکخانوں اور جی پی اوز کے اکاؤنٹس اسٹیٹ بینک کیساتھ آن لائن اورکمپیوٹرائز ہونے کے بعد نئے اکاؤنٹس بحال ہو جائیں گے اور نئے سیونگ سرٹیفکیٹس کی فروخت بھی شروع ہوجائیگی ۔ موجودہ اکاؤنٹس بدستور معمول کے مطابق لین دین جاری رکھیں گے۔
The post پاکستان پوسٹ کی نئے سیونگ اکاؤنٹ کھولنے اور سرٹیفکیٹس کی فروخت پر پابندی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2Uxqtrf