قطری افواج کیساتھ دفاعی،سیکیورٹی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، آرمی چیف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

قطری افواج کیساتھ دفاعی،سیکیورٹی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، آرمی چیف

 اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج قطری مسلح افواج کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانا چاہتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر قطر امیری ایئرفورس میجر جنرل (پائلٹ)سالم حمد عقیل النابت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی،قطری کمانڈرنے علاقائی امن و استحکام اور قطری فوج کی تربیت میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج قطری مسلح افواج کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانا چاہتی ہے،پاکستان قطر کے ساتھ برادرانہ تعلقات کی بہت قدر کرتا ہے،ملاقات میں باہمی و پیشہ وارانہ دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورقطری امیری ایئر فورس کے سربراہ کے درمیان مسلح افواج کی تربیت اور پیشہ ورانہ امور پر بھی غور کیا گیا۔

The post قطری افواج کیساتھ دفاعی،سیکیورٹی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pECh9z