اسلام آباد: آئی ایم ایف نے بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور ٹیکس سے متعلق شرائط پر عملدرآمد کے بغیر6 ارب ڈالر کا پروگرام ٹریک پر لانے سے انکار کردیا۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور ٹیکس سے متعلق شرائط پر عملدرآمد کے بغیر6 ارب ڈالر کا پروگرام ٹریک پر لانے سے انکار کردیا تاہم آئی ایم ایف کے ساتھ دوسرے جائزہ کی تکمیلِ کیلیے مذاکرات جاری ہیں البتہ دسمبر تک دوسرا اقتصادی جائزہ مکمل نہیں ہوسکے گا۔
وزارت خزانہ کے ذمے دار ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کیساتھ جاری پروگرام پر واپس ٹریک پر لانے کیلیے دوسرے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات جاری ہیں جس کیلئے وزارت خزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف کیساتھ مسلسل ڈیٹا شیئرنگ کی جارہی ہے، کوشش ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کو جلد سے جلد ٹریک پر واپس لایا جاسکے اور دوسرا جائزہ مکمل کرکے آئی ایم ایف سے قرضے کی اگلی قسط وصول کی جاسکے لیکن کورونا دوسری لہر نے مشکل میں ڈالدیا ہے۔
The post آئی ایم ایف کا بجلی، گیس مہنگی کیے بغیر6 ارب ڈالرپروگرام سے انکار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2UooZQg