لوئر دیر میں گاڑی پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

لوئر دیر میں گاڑی پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

 پشاور: شاہ عالم بابا میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لوئر دیر کے علاقے شاہ عالم بابا میں پہلے سے گھات لگائے نامعلوم افراد ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں ایک ہی کاندان کے افراد سوار تھے، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت میاں ، بیوی اور بیٹے کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ شواہد اور ثبوت جمع کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

The post لوئر دیر میں گاڑی پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kb74qt