جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پرحملہ،2 اہلکار شہید اورایک زخمی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پرحملہ،2 اہلکار شہید اورایک زخمی

 راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور ایک جوان زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک فوجی جوان زخمی ہوگیا، دہشت گردوں نے پاش زیارت کے قریب فورسز کی چیک پوسٹ پر فائر کھول دیا جس کے باعث 32 سالہ حوالدار مطلوب احمد اور 25 سالہ سپاہی سلمان شوکت شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جب کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

The post جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پرحملہ،2 اہلکار شہید اورایک زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38Ww6I0