آئی پی ایل میں جوا ہارنے پر 19 سالہ لڑکے کی خودکشی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آئی پی ایل میں جوا ہارنے پر 19 سالہ لڑکے کی خودکشی

 حیدرآباد دکن:  بھارت میں آئی پی ایل میں جوا ہارنے پر 19 سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی۔

پنجاگٹا پولیس اسٹیشن حیدرآباد کے انسپکٹر نرنجن ریڈی کا کہنا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی کہ ناریل بیچنے والے سونو کمار نے اپنے واش روم کی گرل سے لٹک کر خودکشی کرلی، وہ اپنے 2 دوستوں کے ہمراہ ایک  کمرے میں رہتا تھا۔

سونو کمار نے آئی پی ایل میں جوا ہارنے کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا کیونکہ وہ بہت بڑی رقم اڑانے کی وجہ سے کافی پریشان تھا، جس وقت اس نے خودکشی کی تب دیگر دونوں روم میٹ کام پر گئے ہوئے تھے۔

The post آئی پی ایل میں جوا ہارنے پر 19 سالہ لڑکے کی خودکشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/34W0i3A