بینکوں سے معاف کرائے گئے قرضوں کا ریکارڈ رکھنے کی مدت 10سال مقرر - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بینکوں سے معاف کرائے گئے قرضوں کا ریکارڈ رکھنے کی مدت 10سال مقرر

 کراچی: بینکوں سے معاف کرائے گئے قرضوں کا ریکارڈ رکھنے کی مدت 15سال سے کم کر کے 10کردی گئی ہے۔

کارپوریٹ اداروں کے بینکوں سے معاف کرائے گئے قرضوں کا ریکارڈ اسٹیٹ بینک کے الیکٹرانک کریڈٹ انفارمیشن بیورو ( ای سی آئی بی ) میں رکھنے کی مدت 15سال سے کم کر کے 10کردی گئی ہے۔

ای سی آئی بی میں بینکوں کے قرض گیروں کے گذشتہ لین دین کی معلومات کا ریکارڈرکھا جاتا ہے، اور بینک اور مالی ادارے ان معلومات کو قرض گیروں کی ساکھ کا جائزہ لینے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

ایک عام تاثر یہ رہا ہے کہ منفی ریکارڈ؍ معاف کیے گئے قرضے کو طویل عرصے تک زیرِ غور رکھنا قرض گیروں کو اپنے نئے آغاز سے محروم کرتا ہے اور اس طرح وہ (قرضہ قلم زد ؍ معاف کیے جانے کے بعد) قرضے تک رسائی سے طویل عرصے کے لیے دور ہو جاتے ہیں خواہ قرض گیر کی موجودہ مالی کارکردگی کچھ بھی ہو اور اس کی دیگر معلومات سازگار ہوں۔

The post بینکوں سے معاف کرائے گئے قرضوں کا ریکارڈ رکھنے کی مدت 10سال مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/35rjtmk