اسلام آباد: ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے اعدادو شمارکے مطابق ملک میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 415.7 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 545.5 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا جب کہ جاری مالی سال میں ملک میں پورٹ فولیوسرمایہ کاری میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
The post رواں مالی سال پہلی سہ ماہی،براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ،اسٹیٹ بینک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/3dDOyW5