ممبئی: بھارت ویزوں کیلیے پی سی بی کی یاد دہانی پر تلملا اٹھا بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ ایک برس قبل ہی ہماری حکومت نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو لکھ کر دے دیا تھا کہ کسی ایتھلیٹ کو اپنے ملک آنے سے نہیں روکا جائے گا جب تک حالات بْری طرح پلٹا نہ کھائیں تب تک ویزوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے بھارتی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں کہا تھا کہ پی سی بی نے بھارت میں آئندہ برس اکتوبر میں شیڈول ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے آئی سی سی سے پاکستانی پلیئرز کو ویزوں کی یقین دہانی طلب کرلی ہے، ان کا کہنا تھا کہ میزبانی معاہدے کے تحت بھارت کو ہماری ٹیم کو ویزے اور رہائش فراہم کرنا ہوگی، ہم چاہتے ہیں کہ کونسل اس حوالے سے بھارتی حکومت سے واضح تصدیق حاصل کرے۔
یاد رہے کہ 2019 میں پاکستان کے 2 شوٹرز کو نئی دہلی میں ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کیلیے ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا گیا تھا۔ بی سی سی آئی کے ایک آفیشل نے اس حوالے سے کہاکہ بھارتی حکومت نے گذشتہ سال ہی انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو خط میں واضح کردیا تھا کہ آئندہ کسی بھی ایتھلیٹ کو اپنے ملک میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت سے نہیں روکا جائے گا۔
شاید پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو اس بات سے لاعلم ہیں، گذشتہ سال حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل اولمپک ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدور کو خط لکھنے کے بعد یہ معاملہ ختم ہوچکا، اگر دونوں ممالک کے تعلقات میں کوئی بہت بڑا بدلاؤ نہ آجائے تب تک ویزوں کا اجرا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ یاد رہے کہ بھارت نے 2018 میں صرف پاکستان ٹیم کو اپنے ملک میں کھیلنے کی اجازت نہ ملنے کے خدشے پر ایشیا کپ کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں کیا تھا۔
The post بھارت ویزوں کیلیے پاکستانی یاددہانی پر تلملا اٹھا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/37DTedZ