قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے کا بل منظور - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے کا بل منظور

 اسلام آباد:  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے سے متعلق بل کثرت رائے سے منظورکر لیا۔

قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے سے متعلق بل کثرت رائے سے منظورکر لیا جب کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کی بل کی مخالفت، بل کے حق میں 8جبکہ مخالفت میں 5ووٹ آئے۔

وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں کلبھوشن کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، آرڈیننس نہ لاتے تو پاکستان پر توہین عدالت کے جرم میں پابندیاں عائد ہوسکتی تھیں ، نیب ترمیمی بل 2019پر حکومت بیک فٹ پر آگئی۔

وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ وزیراعظم اور کابینہ سے مزید مشاورت کرنا چاہتا ہوں،لیگی رکن خواجہ سعد رفیق بولے حکومتی وزرا نے اپوزیشن کو نیب قانون سازی میں دھوکا دیا، اپنا این آر او اپنے پاس رکھیں، ہمارا کسی نیب بل سے کوئی تعلق نہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے حلف میں ترمیم سے متعلق محسن شاہنواز رانجھا کا بل کمیٹی نے مسترد کردیا۔

چیئرمین ریاض فتیانہ کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس ہوا جس میں کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے سے متعلق آرڈیننس، نیب ترمیمی بل 2019اور ججزکی رٹائرمنٹ سے متعلق بل سمیت دیگر بلوں پر بحث ہوئی۔

The post قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے کا بل منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3m9kdBP