اینٹی کرپشن پنجاب نے لاہور میں دو بہنوں کی جائیداد پر قبضے کی تحقیقات شروع کردیں۔
لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دو بہنوں کی قبضہ مافیا کے خلاف وائرل ویڈیو پر پیش رفت ہوئی ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے تمام پارٹیوں کو طلب کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔
ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق مدعی بہنیں ، ملزمان ، پٹواری اور اینٹی کرپشن کے تفتیشی افسر کے بیانات اور دلائل سنے گئے۔
مدعی بہنوں نے عباس علی چدھڑ نامی وکیل پر جعلسازی سے ان کی قیمتی جائیداد اپنے نام کروانے کا الزام عائد کیا ہے۔ ویڈیو میں دونوں بہنوں نے سابق ڈپٹی میئر لاہور اعجاز حفیظ پر بھی فراڈ سے ان کی جائیداد ہتھیانے کا الزام لگایا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں دونوں بہنوں نے متعلقہ اداروں سے انصاف نہ ملنے پر خودسوزی کی دھمکی دی ہے۔
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے اور تمام حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں گے، معاملے کی مکمل چھان بین کے بعد انصاف اور میرٹ پر فیصلہ کیا جائے گا۔
The post اینٹی کرپشن پنجاب کی لاہور میں دو بہنوں کی جائیداد پر قبضے کی تحقیقات appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2IFtRxR