کراچی: سندھ پولیس نے خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے نئے منصوبے کو حتمی شکل دے دی۔
سندھ پولیس کے ویمن پروٹیکشن سیل کے تحت موبائل ایپ تیارکر لی گئی ہے، موبائل ایپ پر خواتین جسمانی تشدد، ہراسگی، طلاق کے مسائل، جبری شادی، گھریلو تنازع ، بچوں کی دیکھ بھال ،جہیز، کم عمری کی شادی،بچوں کی حوالگی سے متعلق شکایات درج کراسکیں گی، منصوبے کے تحت ویب سائٹ اورکراچی سمیت سندھ بھر میں 34 دفاتر قائم کیے جائیں گے خواتین کی آسانی کیلیے فری ہیلپ لائن 9110 کا استعمال کیا جائے گا۔
خواتین موبائل ایپ پر مختلف طریقوں سے باآسانی شکایات درج کراسکیں گی اور اپنی شکایات کو آن لائن ٹریک بھی کرسکیں گی، شکایت کنندہ کو اپنی شکایت سے متعلق ہونے والی پیشرفت سے بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ رکھا جائے گا،شکایات کی مانیٹرنگ اور ازالہ کیا جائے گا، شکایت کنندہ موبائل ایپ پر تصویر، وڈیو، آڈیو پیغام اوردستاویز بھی اپ لوڈ کرسکیں گے۔
ریجنل دفاترمیں 14 اورڈسٹرکٹ سطح پر 7 افسران و اہلکار پروگرام میں تعینات ہونگے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے کا مقصد سندھ میں خواتین کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی روک تھام ہے۔ آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر کی جانب سے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایپ 21 ویں صدی کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہے جس کا اعزاز سندھ پولیس کو حاصل ہوا ہے ویمن پروٹیکشن سیل سندھ پولیس کی خصوصی کاوش ہے جس کے ذریعے خواتین کو اپنی شکایات کا با آسانی اندراج اور حل ممکن ہوگا۔
The post سندھ پولیس نے ویمن پروٹیکشن سیل کیلیے موبائل ایپ تیار کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kRfwN7
