وزارت داخلہ :بلیک لسٹ سے5807 نام نکالنے کی منظوری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزارت داخلہ :بلیک لسٹ سے5807 نام نکالنے کی منظوری

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے بلیک لسٹ کیٹیگری بی میں سے 5807 افراد کا نام نکالنے کی منظوری دیدی۔

وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو طویل عرصے سے بلیک لسٹ میں شامل پاکستانی شہریوں کی پریشانی کا سخت نوٹس لے لیا،وزارت داخلہ نے بلیک لسٹ کیٹیگری بی میں سے 5807 افراد کا نام نکالنے کی منظوری دیدی۔

وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر بلیک لسٹ پاسپورٹس کے حوالے سے اہم اقدام اٹھایا گیا، چار سال تاخیر کے بعد جائزہ کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا، جائزہ کمیٹی نے نام نکالنے کی سفارش کی ہے ،اجلاس نہ ہونے سیکل 42 ہزار 7 سو 25 افراد کے کیسز پر فیصلے تعطل کا شکار ہیں، جائزہ کمیٹی نے بلیک لسٹ سے افراد کو نکالنے کا فیصلہ تمام متعلقہ محکموں کی مشاورت سے کیا۔

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہاکہ سال میں دو مرتبہ جائزہ کمیٹی کا اجلاس بلایاجائے ، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ اس حوالے سے شہریوں کو سہولت فراہم کرے۔

 

The post وزارت داخلہ :بلیک لسٹ سے5807 نام نکالنے کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dNuoJH